یکساں قومی نصاب پر مخصوص طبقے کے اعتراضات…

وفاقی حکومت کی جانب سے یکساں قومی نصاب یعنی سنگل نیشنل کریکولم (ایس این اسی) کے تحت شائع ہونے والی پانچویں جماعت کی انگریزی کی کتاب پر پاکستان نے ایک مخصوص طبقے نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔

کتاب کی اس تصویر میں باپ اور بیٹا قمیض پتلون پہنے ہوئے صوفے پر براجمان کتاب کے مطالعے میں مصروف ہیں جبکہ ماں اور بیٹی کو حجاب پہنے ان کے سامنے زمین پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ایسی ہی مزید کتابیں متعارف کرائی گئی ہیں جن میں جہاں خواتین اور بچیوں کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔

اس پر مخصوص طبقے نے اعتراض اٹھایا ہے کہ سنگل نیشنل کریکولم کی کتابوں میں خواتین اور طالبات کو حجاب میں کیوں دکھایا گیا ہے۔ ان کا اعتراض ہے کہ ایک لڑکی اپنے بہن بھائیوں اور والدین کے ساتھ حجاب پہن کر کیوں بیٹھے گی؟

ان اعتراضات کا جواب مختلف سوشل میڈیا صارفین نے دیا ہے جن میں عمر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی پیش پیش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں